مظفر گڑھ، پنجے والی میں زہریلی لسی پینے سے 13افراد کی حالت غیر ہوگئی

جمعرات 14 مئی 2015 13:06

مظفر گڑھ، پنجے والی میں زہریلی لسی پینے سے 13افراد کی حالت غیر ہوگئی

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) مظفر گڑھ کے قریب بستی پنجے والی میں زہریلی لسی پینے سے 13افراد کی حالت غیر ہوگئی‘ متاثرہ افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفر گڑھ منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو بستی پنجے والی میں زہریلی لسی پینے سے تیرہ افراد کی حالت خراب ہوگئی۔ جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔