ورلڈ کپ 2015میں شکست کیلئے قا ئم کردہ جائزہ کمیٹی نے 2019ورلڈ کپ کیلئے تجاویز پیش کر دیں

جمعرات 14 مئی 2015 13:09

ورلڈ کپ 2015میں شکست کیلئے قا ئم کردہ جائزہ کمیٹی نے 2019ورلڈ کپ کیلئے تجاویز ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقدہ ورلڈ کپ 2015میں شکست کیلئے قا ئم کردہ جائزہ کمیٹی نے 2019ورلڈ کپ کیلئے تجاویز پیش کر دیں، چےئر مین پی سی بیشہر یار خان دورہ بھارت سے واپسی پر اس کا جائزہ لیں گے،تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہو نے والے حالیہ ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی ناقص کارکردگی پر پی سی بی نے5رکنی جائزہ کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں شہریارخان، نجم سیٹھی، سبحان احمد، اقبال قاسم اور وسیم باری شامل تھے۔

چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے میگا ایونٹ میں شکست کے اسباب جاننے کے بجائے انھوں نے سابق کرکٹرز اقبال قاسم اور وسیم باری کو یہ ٹاسک دیا کہ اگلے ورلڈکپ میں بہتری کیلیے تجاویز پیش کریں۔پی سی بی ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ دونوں نے اپنی رپورٹ تیار کر کے شہریارخان کو ارسال کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

شہریار خان اپنے دورہ بھارت کے بعد اس کا جائزہ لیں گے ،اور دونوں سابق چیف سلیکٹرز کو لاہور بلا کر اس حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔

اقبال قاسم اور وسیم باری نے ورلڈکپ 2019میں بہتر پرفارمنس کیلئے کھلاڑیوں کی فٹنس کا معیار بہتر بنانے پر زور دیا ہے، انھوں نے تجویز دی کہ سلیکشن میں تسلسل رکھا جائے۔فیلڈنگ میں بہتری کے ساتھ ٹیم کیلیے کھیلنے کا کلچر بھی فروغ دینا ضروری ہے۔ انھوں نے بیٹنگ آرڈر ٹھیک رکھنے کا مشورہ دینے کے ساتھ بیک اپ کھلاڑیوں کی تیاری پر بھی زور دیا۔ یاد رہے کہ مصباح الحق کی زیرقیادت پاکستانی ٹیم کو کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا نے با آسانی شکست دی تھی، ایونٹ کے بعد کپتان ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے۔