Live Updates

اسلام آباد : سانحہ صفورا سے پورا ملک ہل گیا ہے، کراچی جا کر حالات دیکھ کر کچھ کہوں گا، پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 14 مئی 2015 13:30

اسلام آباد : سانحہ صفورا سے پورا ملک ہل گیا ہے، کراچی جا کر حالات دیکھ ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 مئی 2015 ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہ کہ مجھے اپنے کسی فیصلے یا بیان پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ جب دھاندلی پتہ کرنے کے طریقے بتائے گئے تو بہت سے بڑے غباروں میں سے ہوا نکل گئی، سانحہ کراچی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کہ سانحہ صفورا نے پورے پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ سندھ میں پولیس کو غیر سیاسی کرنا چاہئیے ، کے پی کے میں پولیس کی سیاسی بھرتیاں روک دی گئی ہیں جبکہ سندھ میں اب بھی پیسے لے کر پولیس میں بھرتیاں کی جاتی ہیں ، عمران خان کا کہنا تھا کہ میں کراچی جا رہا ہوں وہاں جا کر حالات دیکھ کر بات چیت کروں گا.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات