پہلا ویمنز ون ڈے : ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کوپانچ وکٹوں سے قابو کر لیا

جمعرات 14 مئی 2015 13:40

پہلا ویمنز ون ڈے : ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کوپانچ وکٹوں سے قابو کر لیا

کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14مئی۔2015ء) ویسٹ انڈیزنے سری لنکا کو پہلے ایک روزہ میچ میں پا نچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ فاتح ٹیم نے پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری بھی حاصل کر لی ہے ۔ سری لنکن ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور کی پانچویں گیند پر 149 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

(جاری ہے)

پرسادانی ویراک کوڈی 42 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ ہیلے میتھیوز نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف 41 ویں اوور کی پہلی گیند پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ڈینڈرا ڈوٹن نے 84 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ایشانی کوشلیا نے عمدہ بالنگ کرتے ہوئے دو وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :