بے چین روح امن کی متلاشی …لنزے لوہن نے قرآن پاک کا مطالعہ شروع کر دیا

جمعرات 14 مئی 2015 14:21

بے چین روح امن کی متلاشی …لنزے لوہن نے قرآن پاک کا مطالعہ شروع کر دیا

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) ہالی ووڈ اداکارہ لنزے لوہن کی بے چین روح امن کی متلاشی ہے اور اس تلاش کے لئے انہوں نے قرآن پاک کا مطالعہ شروع کر دیا ہے۔ لنزے لوہن سوشل میڈیا پر قرآنی آیات بھی پوسٹ کر رہی ہیں۔ 28 سالہ لنزے لوہن گزشتہ 18 سال سے ہالی ووڈ کا حصہ ہیں، انہوں نے بطور چائلڈ سٹار اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ شہرت ملنے اور نوجوانی کی سرحد پر قدم رکھتے ہی لنزے لوہن شراب نوشی، منشیات، پارٹی اور ایسی ہی دیگر مصروفیات کا شکار ہو گئیں اور ان کا ہالی ووڈ کیریئر بھی زوال کی طرف گامزن ہو گیا۔

(جاری ہے)

ہالی ووڈ میں وہ اب ایک ناکام اداکارہ کے طور پر جانی جاتی ہیں اور ان کے حوالیسے شراب نوشی، منشیات اور لڑائی جھگڑے کی خبریں ہی منظر عام پر آتی ہیں۔ عدالت انہیں تین چار بار کمیونٹی سروس کی سزا سنا چکی ہے جبکہ ان دنوں وہ پھر سے بچوں کے ایک ادارے میں کمیونٹی سروس کر رہی ہیں۔ لنزے لوہن کو ہالی ووڈ میں بے چین روح بھی کہا جاتا ہے جو امن کی متلاشی ہے، شراب نوشی اور منشیات سے چھٹکارا پانے کیلئے وہ نہ صرف طبی علاج کے مرحلے سے گزری ہیں بلکہ روحانی علاج بھی کرا چکی ہیں۔ ان کی دوستوں کے حوالے سیایسے بیانات بھی سامنے آتے رہے ہیں کہ وہ ڈپریشن کی آخری حد پر ہیں اور خود کشی بھی کر سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :