وزیر داخلہ علالت کے باعث وزیراعظم کیساتھ کراچی نہ جاسکے

جمعرات 14 مئی 2015 14:58

وزیر داخلہ علالت کے باعث وزیراعظم کیساتھ کراچی نہ جاسکے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مئی2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان علالت کے باعث وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ کراچی نہ جاسکے تاہم وہ کراچی میں بس پر فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد ڈی جی رینجرز سندھ اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اعلیٰ حکام سے مسلسل ٹیلی فون پر رابطے میں رہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان گزشتہ دو دن سے گلے کے وائرل انفیکشن کی وجہ سے بخار میں مبتلا ہیں اور وہ دو دن سے پنجاب ہاﺅس میں بھی نہیں آئے۔

متعلقہ عنوان :