سندھ پولیس نے زمبابوین ٹیم کو کراچی میں سکیورٹی دینے سے معذرت کرلی تھی ‘ رپورٹ

جمعرات 14 مئی 2015 15:17

سندھ پولیس نے زمبابوین ٹیم کو کراچی میں سکیورٹی دینے سے معذرت کرلی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) سندھ پولیس نے زمبابوے ٹیم کو کراچی میں سکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی تھی جس کے باعث تمام میچز لاہور میں ہونگے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک زمبابوے سیریزکے دومیچز کے کراچی میں انعقاد کیلئے چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن اور کمشنرکراچی کو خط لکھا تھا، کمشنرکراچی نے شہرقائد میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی بھرپورکوشش کی تاہم ذرائع کے مطابق شہرقائد میں جاری آپریشن اورکشیدہ صورتحال کے باعث کراچی پولیس چیف غلام قادرتھیبو نے مہمان ٹیم کو سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی تھی، پولیس کے انکار کے زمبابو ے کے وفد نے نہ ہی کراچی کا دورہ کیا اور نہ ہی کراچی میں کوئی میچ رکھا گیا۔

متعلقہ عنوان :