فلاپ فلموں نے کترینہ‘ رانی مکھرجی اور ودیا بالن سمیت متعدد ہیروئنز کی اہمیت کم کردی

جمعرات 14 مئی 2015 16:15

فلاپ فلموں نے کترینہ‘ رانی مکھرجی اور ودیا بالن سمیت متعدد ہیروئنز ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) بالی وڈ میں کچھ عرصہ قبل تک ٹاپ ہیروئنوں میں شمار ہونے والی اداکارہ کترینہ کیف، ودیابالن پرینیتی چوپڑہ جیسی اداکاراوٴں کی اہمیت کم کردی ہے اور وہ اپنے معاوضے میں کمی پر مجبور ہوچکی ہیں۔ پرینیتی کی گزشتہ کچھ عرصے سے تمام فلمیں فلاپ ہورہی ہیں۔ فلم ہنسی تو پھنسی، دعوت عشق اور کل دل کے فلاپ ہونے کے بعد پرینیتی کے پاس اب کوئی فلم نہیں ہے۔

امکان ہے کہ اب وہ اپنے ہی ہوم پروڈکشن کی فلموں میں ہی دکھائی دیں گی۔

(جاری ہے)

کوئی مانے نہ مانے مگر یہ حقیقت ہے کہ کرینہ کپور کی شادی کے بعد اہمیت ختم ہوچکی ہے۔ انہوں نے گزشتہ برس اجے دیوگن کیخلاف فلم سنگھم ریٹرنز میں معمولی نوعیت کا کردار کیا تھا اور اب حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم گبر از بیک میں بھی ان کے مقابل کام کرنے والے اکشے کمارہی مرکزی اور بنیادی اہمیت کے کردار میں ہیں۔

اداکارہ رانی مکھرجی گزشتہ کئی برس سے مشکلات کا شکار دکھائی دے رہی ہیں اور اب نوبت یہاں تک آچکی ہے کہ 2013میں فلم تلاش میں کم معاوضے پر کام کیلئے رضامندی کے باوجود بھی کوئی ان کو کردار دینے کو تیار نہیں۔ اب حالت یہ ہے کہ رانی اپنے ہی ہوم پروڈکشن کے تحت بننے والی فلم مردانی کے سیکوئل میں ہی بس دکھائی دیں گی۔