پی سی بی نے زمبابوے سے سیریز کو کلرفل بنانے کیلئے میوزکل کنسرٹ کے انعقاد کا فیصلہ کر لیا

جمعرات 14 مئی 2015 16:34

پی سی بی نے زمبابوے سے سیریز کو کلرفل بنانے کیلئے میوزکل کنسرٹ کے انعقاد ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 6سال بعد ملک میں پہلی انٹرنیشنل سیریزکو فیسٹیول کے انداز میں میں منعقد کرنے کافیصلہ کرلیا،بورڈ کا مارکٹنگ شعبہ سیریزکو کلرفل بنانے کیلئے فعال ہوگیا، میچز سے قبل اور وقفے کے دوران شائقین کو محفوظ کرنے کیلئے گلوکاروں کومدعوکیاجائیگا، اس کے علاوہ انعامی اسکیم کابھی اعلان ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے کی کرکٹ ٹیم 6سال کے انتظارکے بعد پاکستان کے سونے میدان آباد کرنے 19مئی کو پاکستان آرہی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے طویل مدت کے بعد ہونیوالی ہوم سیریز کو شایان شان انداز میں کرانے کافیصلہ کیاہے۔ ذرائع کے مطابق بورڈ نے اسپانسرزسے حسب توقع آفر نہ ملنے کے باوجود 6سال بعد پہلی ہوم سیریزکورنگارنگ بنانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

(جاری ہے)

پی سی بی نے سیریز کی بھرپور تشہیر اورآئی پی ایل طرز کے تفریحی انتظامات کے لئے مارکٹنگ شعبے کو دو کروڑ روپے فراہم کردیئے ہیں۔ ہورڈ کے مطابق یہ رقم میچز کے دوران میوزیکل کنسٹرٹس پر خرچ کی جائے گی۔ دوٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز سے پہلے اور وقفے کے دوران کنسٹرٹ کیلئے ملک کے نامور گلوکاروں کو مدعو کیا جارہاہے۔ گراؤنڈ میں آکر میچز دیکھنے والے شائقین کی تفریح بندو بست بھی کیا جائے گا۔ پی سی بی حکام کے مطابق سیریز کے دوران تفریحی پروگرامز کے انعقاد کا مقصد دنیا کو پاکستان میں سکیورٹی صورتحال کے بارے میں مثبت پیغام دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :