سانحہ صفورا گوٹھ حکومت کی ناکامی کے باعث پیش آیا ، سندھ حکومت شہریوں کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ، تحفظ شہری حقوق ویلفیئر ایسوسی ایشن

جمعرات 14 مئی 2015 18:27

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء ) تحفظ شہری حقوق ویلفیئر ایسوسی ایشن سکھر کے چیئرمین ایڈوکیٹ ارشاد علی گھانگھرو نے کراچی میں صفورا گوٹھ سانحہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ صفورا گوٹھ حکومت کے ناکامی کے باعث پیش آیا ہے سندھ حکومت شہریوں کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اسے فوری طور پر مستعفیٰ ہوجانا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ کراچی انسانیت کے خلاف کاری ضرب ہے پر امن برادری کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا ناقابل فہم ہے حملہ بے حسی اور تشدد کی بدترین مثال ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر بالا حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے سانحہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائیتحفظ شہری حقوق ویلفیئر ایسوسی ایشن سکھر جابحق ہونے والے افراد کے ورثاء کے دکھوں میں برابر کی شریک ہے قبل ازیں انہوں نے اپنے دفتر میں سانحہ صفورا گوٹھ میں جابحق ہونے والے افراد کیلئے دعا مغفرت اور زخمی ہونے والے افراد کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا ئیں بھی مانگی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحفظ شہری حقوق ویلفیئر ایسوسی ایشن سکھرکے دیگر عہدے داروں سمیت معززین شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

متعلقہ عنوان :