پاکستان اور سری لنکا اے دوسرا غیر سرکاری ٹیسٹ ، سری لنکا پہلی اننگز میں 327 رنز بنا کر آؤٹ

ڈی سلوا 96 ، وتھانگے 96 اور جیا سندھیرا 42 رنز بنا کر نمایاں بلے باز پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے 4 ، ظفر گوہر اور میر حمزہ نے2,2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، پاکستان اے نے اپنی پہلی اننگز میں دو اوورز میں کوئی رنز نہ کرسکی ، خراب روشنی کی وجہ سے دوسرے دن ٹائم سے پہلے ہی کھیل ختم کردیا گیا

جمعرات 14 مئی 2015 20:49

پاکستان اور سری لنکا اے دوسرا غیر سرکاری ٹیسٹ ، سری لنکا پہلی اننگز ..

پالے کیلی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء ) پاکستان اے اور سری لنکا اے کے درمیان دوسرے غیر سرکاری ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا اے 327 رنز بنا کر آؤٹ ہوگی ، سری لنکا کی طرف سے ڈی سلوا 96 ، وتھانگے 96 اور جیا سندھیرا 42 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ، پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے 4 ، ظفر گوہر اور میر حمزہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، پاکستان اے نے اپنی پہلی اننگز میں دو اوورز میں کوئی سکور رنز نہ کرسکی ، خراب روشنی کی وجہ سے دوسرے دن ٹائم سے پہلے ہی کھیل ختم کردیا گیا ۔

جمعرات کو پالے لیکی میں جاری سری لنکا اے اور پاکستان اے کے درمیان غیر سرکاری ٹیسٹ کے دوسرے روزکا کھیل سری لنکا اے 4 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز شروع کیا تو میزبان ٹیم کی پانچویں وکٹ 246 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب پریرا 23 رنز بنا کر میر حمزہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

سری لنکا کی چھٹی وکٹ 311 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب گونا رتنے 31 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ۔

وتھانگے 96رنز بنا کر 320 رنز کے مجموعی سکور پر میر حمزہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے ۔ سری لنکا کی پوری ٹیم 327 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے 4 ، ظفر گوہر اور میر حمزہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ضیاء الحق نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ پاکستان اے نے اپنی پہلی اننگز میں دو اوورز میں کوئی سکور رنز نہ کرسکی ، خراب روشنی کی وجہ سے دوسرے دن ٹائم سے پہلے ہی کھیل ختم کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :