زمبابویے کے دورہ پاکستان منسوخ ہونے کی خبر سے چیئرمین پی سی بی بھی کنفیوز

muhammad ali محمد علی جمعرات 14 مئی 2015 20:53

زمبابویے کے دورہ پاکستان منسوخ ہونے کی خبر سے چیئرمین پی سی بی بھی کنفیوز

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 مئی 2015 ء) زمبابوین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان منسوخ ہونے کی خبر نے چیئرمین پی سی بی کو بھی کنفیوز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق زمبابوین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان منسوخ ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد چیئرمین پی سی بی بھی کنفیوژن کا شکار ہوگئے اور زمبابوین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان منسوخ ہونے پر افسوس کا اظہار کردیا ہے جبکہ اس سے قبل پی سی بی کے ذرائع کی جانب سے کہا گیا تھا کہ زمبابوین کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورے کی منسوخی کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ اب زمبابوین کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی پاکستان کے دورے کی منسوخی کی خبر کی تردید کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :