سرفراز نے دھوکہ نہ دیا، اپنی ٹیم کو فتحیاب کروا دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 14 مئی 2015 23:44

سرفراز نے دھوکہ نہ دیا، اپنی ٹیم کو فتحیاب کروا دیا

فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 مئی 2015 ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر احتمام سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کراچی ڈولفنز نے ملتان ٹائیگرز کو باآسانی سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کےاقبال اسٹیڈیم میں کھیلےجارہے میچ میں کراچی ڈولفنز کےکپتان سرفرازاحمد نے ٹاس جیت کر ملتان ٹائیگرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اورملتان کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کےنقصان پر ایک سو سینتالیس رنزبنانے میں کامیاب ہوئی۔ کراچی کی ٹیم نے ہدف کے تعاقب 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کراچی ڈولفنز کی اننگ کی خاص بات کپتان سرفراز احمد کی بلے بازی تھی جس نے ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا۔سرفراز احمد میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔