لاہور،کارسڑک کنارے کھڑے رکشوں سے ٹکراگئی،خاتون گرفتار

جمعہ 15 مئی 2015 10:53

لاہور،کارسڑک کنارے کھڑے رکشوں سے ٹکراگئی،خاتون گرفتار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء ) لاہور کے علاقے گلبرگ میں تیز رفتار کار سڑک کے کنارے کھڑے رکشوں سے ٹکرا گئی۔خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حادثہ گلبرگ میں گرومانگٹ روڈ پر ہوا جہاں ایک تیز رفتار کار خاتون ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک کے کنارے کھڑے رکشوں سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں سات رکشوں کو شدیدنقصان پہنچا ، لیکن کوئی زخمی نہیں ہوا اور خاتون ڈرائیور بھی معجزا نہ طور پرمحفوظ رہی۔رکشہ ڈرائیوروں نے واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ ان کا نقصان پورا کیا جائے۔ غالب مارکیٹ پولیس نیخاتون ڈرائیور کو حراست میں لیکرتفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :