کیون پیٹرسن انگلینڈ کی طرف سے دوبارہ کھیلنے کے حقدار ہیں ، این بیل

جمعہ 15 مئی 2015 11:21

کیون پیٹرسن انگلینڈ کی طرف سے دوبارہ کھیلنے کے حقدار ہیں ، این بیل

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مئی۔2015ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین این بیل نے کہا ہے کہ کیون پیٹرسن ملک کی طرف دوبارہ کھیلنے کا موقع ملنے کا حق رکھتے ہیں کیونکہ ان کی ملکی کرکٹ کیلئے گراں قدر خدمات ہیں اس لئے انہیں نظرانداز نہیں کرنا چاہئے ، سرے کی جانب سے کاؤنٹی کرکٹ میں کیریئر کی پہلی ٹرپل سنچری بنانے کے بعد کیون پیٹرسن نے نو منتخب انگلش ڈائریکٹر آف کرکٹ اینڈریو اسٹراؤس سے ٹیم میں دوبارہ واپسی کے سلسلے میں ملاقات کی لیکن اینڈریو سٹراس نے ان پر واضح کر دیا کہ وہ مستقبل کے پلان کا حصہ نہیں ہو سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

این بیل نے کہا کہ اگر کوئی کھلاڑی رنز بناتا ہے تو وہ ٹیم کی طرف سے کھیلنے کا حقدار بن جاتا ہے ، پیٹرسن نے بھی شاندار ٹرپل سنچری بنائی ،اس لئے انگلینڈ کو انہیں دوبارہ کھیلنے کا موقع ضرور دینا چاہئے ، ہم نے ایک ساتھ ٹیم کیلئے کئی میچز جیتے ہیں اور کیون پیٹرسن کے ساتھ کھیل کر ہمیشہ لطف اندوز ہوا ۔