سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی : لاہورلائنزنے فیصل آباد وولفز کو باآسانی ہرادیا

جمعہ 15 مئی 2015 13:39

سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی : لاہورلائنزنے فیصل آباد وولفز کو باآسانی ہرادیا

فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مئی۔2015ء) سپر ایٹ ٹی ٹونٹی میں لاہور لائنز نے فیصل آباد وولفز کو باآسانی 45 رنز سے ہرا دیا ۔ اقبال سٹیڈ یم میں لاہور کے دو مستند بیٹسمین احمد شہزاد اور محمد حفیظ تو 27 رنز پرہی پویلین لوٹ گئے لیکن پھر عمر اکمل اور کامران اکمل نے ٹیم کو سنبھال لیا ۔

(جاری ہے)

کامران 25رنز بنا کر آوٹ ہوگئے لیکن عمر اکمل نے 85رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کا سکور آٹھ وکٹ پر153 رنز تک پہنچا دیا ۔ جواب میں فیصل آباد کا کوئی بیٹسمین لاہور کے بولرز کا مقابلہ نہ کر سکا اور پوری ٹیم 108رنز بناکر آوٹ ہو گئی،،بلال شاہ 21 رنز اور علی شان 28رنز بناکر نمایاں رہے۔