احمد امین امریکی مارشل آرٹس ہال آف فیم میں شامل

جمعہ 15 مئی 2015 13:43

احمد امین امریکی مارشل آرٹس ہال آف فیم میں شامل

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مئی۔2015ء) پاکستانی تائیکوانڈو بلیک بیلٹ احمد امین کو باضابطہ طور پر امریکی مارشل آرٹس ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی پلیئر ہیں۔

(جاری ہے)

انہیں گزشتہ برس اس ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی مارشل آرٹس ہال آف فیم میں شمولیت ناصرف ان کے لئے بلکہ پورے ملک کیلئے اعزاز کی بات ہے ، وہ مستقبل میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔