زین الدین زیڈان ریال میڈرڈ کی کوچنگ سنبھالنے کیلیے فیورٹ

جمعہ 15 مئی 2015 15:00

زین الدین زیڈان ریال میڈرڈ کی کوچنگ سنبھالنے کیلیے فیورٹ

میڈرڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مئی۔2015ء) دفاعی چیمپئن ریال میڈرڈ کی شکست کے بعد ٹیم منیجر کارلو اینسلوٹی کا مستقبل دائو پر لگ گیا ہے۔ اینسلوٹی خود بھی غیریقینی صورت حال سے دوچار ہیں اور شکست کے بعد انہوں نے اعتراف بھی کیا ہے کہ وہ یورپین فٹ بال میں اپنا مستقبل غیر محفوظ دیکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے میں فرانس کے سابق کپتان اور ریال میڈرڈ کی طویل عرصے تک نمائندگی کرنے والے زیڈان کو ان کی جگہ لینے کیلیے فیورٹ سمجھا جارہا ہے۔ مغربی فٹ بال مبصرین یقین ظاہر کررہے ہیں کہ اگلے سیزن میں زیڈان ہی ٹیم کے باس ہوں گے۔ واضح رہے کہ اس وقت زیڈان ریال میڈرڈ کی بی ٹیم کے منیجر ہیں۔