Live Updates

اسلام آباد : کراچی نہ جانے پر افسوس ہے، پولیس کو غیر سیاسی کرنا ہو گا، وسائل کی تقسیم میں انصاف نہیں کیا جا رہا، پی ٹی‌آئی چئیر مین عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 مئی 2015 16:30

اسلام آباد : کراچی نہ جانے پر افسوس ہے، پولیس کو غیر سیاسی کرنا ہو گا، ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.15 مئی 2015 ء) : بنی گالہ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ وسائل کی تقسیم میں انصاف نہیں کیا گیا،جنوبی پنجاب کا پیسہ لاہور میں خرچ ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں فنانس بل لے کر آ رہا ہوں، سانحہ کراچی سے متعلق عمران خان نے کہا کہ کراچی نہ جانے پر افسوس ہے، آرمی پبلک سکول کے بعد یہ دوسرا ایسا واقعہ ہے جس نے ملک کو ہلا دیا ہےانہوں نے کہا کہ جب تک پولیس کو بہتر نہیں کریں گے تب تک کچھ نہیں ہو سکتا۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخواہ پولیس کو سیاست سے پاک کر دیا ہے، خیبر پختونخواہ میں پولیس غیر سیاسی ہے، سب سے مشکل صوبے میں جرائم کا گراف سب دے زیادہ موثر انداز میں نیچے آیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ کراچی پولیس کو غیر سیاسی کرنا ہو گا۔ سیاسی جماعتیں مجرموں کو بھرتی کر رہی ہیں، ایسے کراچی کا ماحول ٹھیک نہیں ہو گی ، رینجرز بھی کچھ عرصہ تک ہی کراچی کے ماحول میں بہتری لا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پسماندہ علاقوں کی ترقی کی گئی تو بڑے شہروں میں کم دباؤ پڑے گا، ملتان جلسے سے متعلق عمران خان نے کہا کہ آج ملتان میں جلسہ کرنے جا رہے ہیں الیکشن مہم کے بغیر جمہوریت ممکن نہیں ہو سکتی .

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات