بھارتی پولیس نے آئی پی ایل چیئر لیڈرز کے ہوٹل پر دھاوا بول دیا ، صحافیوں کے کمروں کی بھی تلاشی

جمعہ 15 مئی 2015 17:31

بھارتی پولیس نے آئی پی ایل چیئر لیڈرز کے ہوٹل پر دھاوا بول دیا ، صحافیوں ..

رائے پور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) بھارتی پولیس نے آئی پی ایل چیئر لیڈرز کے ہوٹل پر دھاوا بول دیا ، صحافیوں کے کمروں کی بھی تلاشی لی گئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق سرائے پور میں گزشتہ دنوں دہلی ڈیر ڈیولز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان میچ ہوا۔ اس مقابلے کے لئے یہاں آنے والی چنئی ٹیم کی چیئر لیڈرز کے ساتھ مقامی پولیس نے انتہائی ہتک آمیز سلوک کیا۔

خواتین سمیت تقریباً ایک درجن پولیس اہلکار تین گاڑیوں پر سوار ہو کر مقامی ہوٹل پہنچے جہاں یہ چیئر لیڈرز مقیم تھیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے فوراً ہی ان لڑکیوں کے کمروں کے دروازے زور زور سے کھٹکھٹانے شروع کر دیئے۔ اس سے ان کے دل ویسے ہی خوف سے دہل گئے۔ دروازہ کھلتے ہی یہ پولیس اہلکار جنگلیوں کی طرح کمروں میں داخل ہوئے اور لڑکیوں پر الٹے سیدھے سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔

بعض لڑکیوں نے موبائل فونز پر اس مینجمنٹ کمپنی سے رابطہ کیا جس نے ان کی خدمات حاصل کی تھیں۔ ان لڑکیوں میں سے اکثر کا تعلق انگلینڈ اور آسٹریلیا سے ہے۔ پولیس اہلکاروں نے ہوٹل کے دیگر مہمانوں اور وہاں مقیم سپورٹس صحافیوں کو بھی نہیں بخشا بلکہ ان کے کمروں کی بھی تلاشی لیتے رہے کہ کہیں وہاں پر تو کوئی چیئر لیڈر موجود نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :