کراچی ، دنیا میں پاکستانی ماہی گیروں کی مانگ میں اضافہ،جنوبی کوریا نے بھی پاکستان سے ماہی گیروں کی بڑی تعدادمانگ لی

جمعہ 15 مئی 2015 20:07

کراچی ، دنیا میں پاکستانی ماہی گیروں کی مانگ میں اضافہ،جنوبی کوریا ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) دنیا میں پاکستانی ماہی گیروں کی مانگ میں اضافہ۔ جنوبی کوریا نے بھی پاکستان سے ماہی گیروں کی بڑی تعدادمانگ لی۔FCSکے قائم مقام چیئرمین سلطان قمر صدیقی نے اسے خوش آئندہ قرار دیا۔ پاکستانی فشرمینز(ماہی گیروں) کی قابلیت اور صلاحیتوں کو محسوس کرتے ہوئے ساؤتھ کوریا نے پاکستانی فشرمینز کی ڈمانڈ کرلی۔

اس سلسلے میں اوورسیز ایمپلائیز کارپوریشن آف پاکستان کا ایک وفد ریجنل آفیس کراچی کے انچارج تنویر حسین ، اسسٹنٹ منیجرمحمد عمر جونیجو،سینئر اسسٹنٹ منیجر نعیم احمد بگھیو نے فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی کے قائم مقام چیئرمین سلطان قمر صدیقی سے ان کے دفتر میں میٹنگ کرکے وائس چیئرمین کو آگاہ کیا کہ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے تحت ساؤتھ کوریا کے لیئے پاکستانی فشرمینز کی ڈمانڈ کی جارہی ہے، جوکہ پاکستانی ماہی گیروں کے روزگار کے سلسلے میں خوش آئندہ بات ہے، اس موقعے پر قائم مقام چیئرمین سلطان قمر صدیقی نے کہا کہ پاکستانی ماہی گیر بہت جفاکش ہونے کے ساتھ ساتھ محنت کش بھی ہیں جو سمندر کے اندر آبی حیاتیات کا ذخیرہ جمع کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ساؤتھ کوریا کی جانب سے ماہی گیروں کے روزگار کے لیئے دروازہ کھلنے سے یہ واضع ہوگیا کہ پاکستانی ماہی گیر ماہی گیری کے جدید اور سائنسی انداز میں مچھلی سمیت دیگر آبی حیاتیات کاشکار کرتے ہیں۔ ساؤتھ کوریا کی جانب سے پاکستانی ماہی گیروں کی ڈمانڈ سے ماہی گیروں کی زندگی میں سماجی بہتری اور معاشی تبدیلیاں ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے اندر جتنے بھی روزگار کے مواقعے بڑھیں گے اس سے ملک میں معاشی ترقی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین ڈاکٹر نثار مورائی کی بھی خواہش رہی ہے کہ ماہی گیر خوشحال ہو اور ماہی گیروں کی معیارزندگی بہتر سے بہتر ہو۔ اس موقعے پر میٹنگ مین طے ہوا کہ جلد ہی ایک میٹنگ منعقد کی جائے گی جس میں FCSکے ڈائریکٹرز ،سندھ ٹرالر ایسوسی ایشن ، اسٹوفا اور دیگر اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے اس میٹنگ مین FCSکے ہزاروں رجسٹرڈ ماہی گیروں میں سے نام تجویز کرنے کے لیئے تجاویز جمع کرکے ان کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ اس موقعے پر سلیمان سندھی، حمید بھٹو، حاجی ولی محمد، شاہد صدیقی اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :