وزیر داخلہ نے وفاقی پولیس کیلئے حفاظتی وردیاں پہننے کی شرط ختم کر دی ، آئی جی کو ہدایات جاری

جمعہ 15 مئی 2015 20:46

وزیر داخلہ نے وفاقی پولیس کیلئے حفاظتی وردیاں پہننے کی شرط ختم کر دی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وفاقی پولیس کیلئے حفاظتی وردیاں پہننے کی شرط ختم کر دی اور اس سلسلے میں آئی جی اسلام آباد کو ہدایات بھی جاری کر دیں، وزیر داخلہ کے احکامات کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میڈیا رپورٹس کے ذریعے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے علم میں یہ بات آئی کہ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث پولیس اہلکاروں کیلئے حفاظتی پہننا مشکل ہو گیا تھا اور دوران ڈیوٹی انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، جس کا وزیرداخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے اہلکاروں کیلئے حفاظتی وردیاں پہننے کی شرط کو ختم کر دیا تاکہ پولیس اہلکار موسم کے مطابق اپنے یونیفارم میں بآسانی ڈیوٹیاں سرانجام دے سکیں۔

متعلقہ عنوان :