ماڈل ایان علی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرنے کی درخواست منظور

ہفتہ 16 مئی 2015 11:01

ماڈل ایان علی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرنے کی درخواست منظور

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء ) کرنسی سمگلنگ کے الزام میں اڈیالہ جیل میں قید ماڈل ایان علی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرنے کی درخواست سماعت کے لیے منظورکرلی گئی۔عدالت نے ماڈل ایان علی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25مئی کو طلب کرلیا۔ کسٹم انٹیلی جنس حکام نے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی۔

(جاری ہے)

بینکنگ کورٹ کے ڈیوٹی مجسٹریٹ صابر سلطان نے درخواست کی سماعت کی۔

کسٹم انٹیلی جنس حکام نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ماڈل ایان علی کرنسی سمگلنگ میں نہیں بلکہ منی لانڈرنگ میں ملوث ہے ، معاملے میں منظم گروہ ملوث ہے ، ازسرنوتفتیش کے لیے نیا مقدمہ درج کیا جائے ، ماڈل ایان علی کو بے نظیر انٹرنیشنل ائر پورٹ سے پانچ لاکھ سے زائد امریکی ڈالر سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :