زمبابوے سے سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان پیر کو کیا جائیگا

ہفتہ 16 مئی 2015 11:20

زمبابوے سے سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان پیر کو کیا جائیگا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء)زمبابوے سے سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان پیر کو کیا جائیگا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے بتایاکہ سری لنکا میں اے ٹیم کی جانب سے کھیلنے والے کرکٹرز کی پرفارمنس دیکھنے کا موقع ملا،اپنے کھیل سے متاثر کرنے والوں کو مستقبل کے پلان کا حصہ بنایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ زمبابوے سے سیریز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان قومی سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلزختم ہونے پرکیا جائے گا، ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والوں کے ساتھ سری لنکا میں اچھا کھیل پیش کرنے والوں کو بھی زیر غور لائیں گے۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر ہارون رشید نے کہا کہ سعید اجمل ایک فائٹر کرکٹر ہیں۔