قومی ٹیم تیسری ایشین ٹیم ایونٹ اینڈ چھٹی سکس ریڈ سنوکر چمپئن شپ میں شرکت کریگی

ہفتہ 16 مئی 2015 11:20

قومی ٹیم تیسری ایشین ٹیم ایونٹ اینڈ چھٹی سکس ریڈ سنوکر چمپئن شپ میں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) قومی ٹیم رواں ماہ کے آخر میں ایران میں شیڈول تیسری ایشین ٹیم ایونٹ اینڈ چھٹی سکس ریڈ سنوکر چمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ ایونٹ کیلئے قومی ٹیم کا بھی اعلان کر دیا ہے، چار پلیئرز کے ہمراہ دو ریفریز بھی ایران جائیں گے۔ ایونٹ 24 سے 31 مئی تک کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایونٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ‘ حمزہ اکبر، شہرام چنگیزی، محمد آصف اور محمد سجاد ملک کی نمائندگی کریں گے ‘ شبیر حسین اور نوید کپاڑیا بطور ریفری ٹیم کے ہمراہ ہوں گے، ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کیوئسٹس کا تربیتی کیمپ نوید کپاڑیا کی زیر نگرانی این بی سپورٹس کمپلیکس کراچی میں شروع ہو گیا ہے، کیوئسٹس صبح دس سے رات آٹھ بجے تک پریکٹس کریں گے۔

کیمپ 22 مئی کو اختتام پذیر ہو گا اور قومی ٹیم چمپئن شپ میں شرکت کیلئے 23 مئی کو براستہ دبئی ایران روانہ ہو گی۔

متعلقہ عنوان :