پہلی قائد اعظم بین الصوبائی گیمز 9جون سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگی
ہفتہ 16 مئی 2015 11:22
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام چار روزہ پہلی قائد اعظم بین الصوبائی گیمز 9جون سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگی، میڈیا کمیٹی کے سربراہ شاہد اسلام نے بتایاکہ ایونٹس میں پنجاب ، خیبر پختونخواہ ، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد بورڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی، اور ملک بھر سے تین ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے،ایونٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں کیش ایوارڈ، میڈلز اور اسناد تقسیم کئے جائیں گے، گیمز میں مردوں اور خواتین کے مقابلوں میں اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، فٹ بال ، ہاکی، جوڈو، کراٹے، سکواش، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو اور والی بال شامل ہیں، جبکہ مردوں کے ریسلنگ مقابلے بھی ہونگے،گیمز میں چاروں صوبوں سمیت فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے، اور تمام ٹیموں کے کھلاڑی کوالیفائیڈ کوچز سے تربیت حاصل کر رہے ہیں، کھیلوں کے مقابلے 12 جون تک جاری رہیں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد رضوان کو قومی ٹیم میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان
-
شاہد آفریدی کا روہت شرما کے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ سیریز دوبارہ شروع کرنے کے بیان کا خیرمقدم
-
ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم نیشنل چیلنج کپ میں شرکت کرے گی،رانا اشرف خان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024ء میں پاک بھارت میچ نو جوان کو نیویارک میں ہوگا
-
دبئی ایئر پورٹ پر 3 دن تک پھنسے 4 سابق پاکستانی کرکٹرز امریکا پہنچ گئے
-
جس بھروسے کے ساتھ مجھے واپس لایا گیا ہے اس پر پورا اترنے کا پریشر ہے، محمد عامر
-
ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیزٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ (کل)کھیلا جائے گا
-
’دی روک‘ نے اپنی ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپسی سے 9 ملین ڈالرز سے زیادہ کی کمائی کرلی
-
شعیب اختر نے اپنی مالی کامیابی کا راز بتا دیا
-
محمد عامر نے پاکستان کرکٹ میں واپسی میں سہولت کاری کا کریڈٹ شاہین آفریدی کو دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.