بیجنگ،بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ’سیلفی ڈپلومسی‘ شروع

ہفتہ 16 مئی 2015 11:39

بیجنگ،بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ’سیلفی ڈپلومسی‘ شروع

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء ) چین کے دورے پر گئے بھارتی وزیر اعظم، چینی وزیر اعظم کے ساتھ کھڑے ہوئے تو موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا اور سیلفی بنا ڈالی۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ان دنوں چین کے 3روزہ دورے پر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے چینی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں اور مذاکرات کے ساتھ ساتھ سیلفی ڈپلومسی بھی شروع کردی ۔چینی وزیر اعظم لی کی کیانگ کے ہمراہ مودی کی بنائی ہوئی سیلفی چینی سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ پر جاری کی گئی، جس میں دونوں رہنما کندھے سے کندھا ملا کر تصویر بناتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ آبادی اور معیشت کے لحاظ سے دنیا کے 2بڑے ممالک کے رہنماؤں کی اس سیلفی کو دنیا کی طاقتور ترین سیلفی کہا جارہا ہے۔