فلموں میں برہنہ ہونے کیلئے تیار ہیں ‘ بھارت کے چھ نو جوان ادا کار اور ادا کاراؤں کا اعلان

ہفتہ 16 مئی 2015 11:49

فلموں میں برہنہ ہونے کیلئے تیار ہیں ‘ بھارت کے چھ نو جوان ادا کار اور ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) بھارت کے چھ نوجوان اداکار اور اداکاراوٴں نے کہاہے کہ وہ فلموں میں برہنہ ہونے کیلئے تیار ہیں۔بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بالی وڈ کی ایک ہدایت کار کی جانب سے متعارف کروائی جانے والے اس اقدام کے بارے میں بتایا جس میں وہ دو دیگر فن کاروں کو سائن کر چکی ہیں۔تاہم بہت سارے لوگوں نے کہاکہ ایسے فلمیں بھارت کے سینسر بورڈ کی نظر میں کچھ زیادہ ہی فحش ہوسکتی ہیں۔

بھارتی فلموں میں بہت کم یا برائے نام برہنگی ہوتی ہے۔ماسوائے کاماسوترا پر بنائی جانے والی فلموں کے۔بالی وڈ فلم ساز ایکتا کپور نے باکس آفس پر متعدد کامیاب فلمیں بنائی ہیں انہوں نے کہاکہ وہ XXX کے نام سے اپنی نئی فلم سے ایک بار بھر تہلکہ مچانا چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

اس کا مطلب ہے مزید سیکس اور برہنگی - عموماً اس طرح کی فلمیں بالی وڈ میں تیار نہیں کی جاتیں۔

انہوں نے کہاکہ انھوں سے سب سے پہلے سابق پورن سٹار سنی لیون سے رابطہ کیاتاہم انھوں نے انکار کر دیا کہ اب وہ اسی طرح کی فلموں میں کام نہیں کرتیں۔انھوں نے بھر دو نوجوان فن کاروں، کائرہ دت اور رِتھوِک دھنجانی کو ان کی پہلی فلم کیلئے رابطہ کیا۔ جنھیں یہ فلم سائن کرنے میں تھوڑی بہت ہچکچاہٹ ضرور تھی۔کائرہ دت کا کہنا ہے کہ کب تک ایک اداکارہ ’روایتی کردار‘ ادا کرتی رہے گی، اس کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔

جس کہانی کے لیے انھوں نے سائن کیا ہے اس میں تین مکمل برہنہ مناظر ہیں جس میں خاتون کا سامنے سے اور مرد کا پشت سے برہنہ ہونا شامل ہیں۔جب برہنگی کے بارے میں بالی وڈ کے نامور فنکاروں سے بات چیت کی گئی تو انھوں نے بھی ہچکچاہٹ کا اظہار کیا۔اداکارہ رچا چڈھا کا کہنا ہے اس اقدام کے اپنے کچھ فوائد ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مجھے دیگر کیمپس کا معلوم نہیں لیکن میں جانتی ہوں کہ ایکتا کپور یہ کام پہلے بھی اپنی ایک فلم میں کر چکی ہیں اور وہ کہتی ہیں کہ یہ بہتر ہوتا ہے کہ آپ پہلے ہی اپنے موقف کی وضاحت کر دیں اگر کسی اداکار یا ادکارہ کو یہ بتایا دیا جائے تو وہ فیصلہ کرسکتا ہے کہ اسے یہ کردار کرنا ہے یا نہیں۔

اس سے کم از کم عین موقع کاسٹ کی تبدیلی اور ہدایت کار کی بدنامی سے بچا جا سکتا ہے۔چھ نووارد اداکاراوٴں اور اداکاروں نے بی بی سی کو بتایا کہ اگر سکرپٹ اور ڈرامہ کی ڈیمانڈ ہو تو وہ برہنہ ہونے کا یہ اقدام کرنے کو تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :