میرے ساتھ تمام اداکار بہت اچھے رہے ہیں ‘مادھوری ڈکشت

ہفتہ 16 مئی 2015 11:49

میرے ساتھ تمام اداکار بہت اچھے رہے ہیں ‘مادھوری ڈکشت

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) بالی ووڈ کی ادا کارہ مادھوری ڈکشت نے کہا ہے کہ میرے ساتھ تمام اداکار بہت اچھے رہے ہیں ایک انٹرویو میں مادھوری نے کہا کہ میرے ساتھ تمام اداکار بہت اچھے رہے ہیں ان سب کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا رہا ہے۔ انیل کپور، شاہ رخ خان، جیکی شراف کے ساتھ کام کرنا یادگار رہا ہے۔

(جاری ہے)

جیکی شراف نے بتایامادھوری انتہائی سادہ اور پیاری طبیعت کی ہیں اور انہوں نے سبھی کا احترام کیا ہے اور بدلے میں بھی انھیں احترام ملا ہے مادھوری نہ کسی کے زیادہ نزدیک تھیں، نہ ہی کسی سے بہت دور۔

مادھوری نے بالی وڈ کو کبھی نہ بھولنے والے کئی ڈانس نمبر دئیے ہیں جن میں سے ایک ہے ’ ہم کو آج کل ہے انتظار ‘جسے مادھوری سب سے مشکل نغمہ مانتی ہیں۔مادھوری کے مطابق یہ نغمہ بے حد مشکل تھا کیونکہ مجھے اس گانے میں سروج خان کے چہرے کے تاثرات کوبھی نقل کرنا تھا مادھوری نے یہ کام بخوبی کیا اور سروج خان نے بھی کہا کہ مادھوری سے بہتر یہ کوئی اور نہیں کر سکتا تھا۔