رنبیر کپور کی فلم بومبے ویلویٹ ریلیز کر دی گئی

ہفتہ 16 مئی 2015 11:56

رنبیر کپور کی فلم بومبے ویلویٹ ریلیز کر دی گئی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی فلم’بومبے ویلویٹ‘ریلیز کر دی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور، پہلی بار فلم میں گینگسٹر کے کردار میں جلوہ گر ہونگے ،رنبیر جن کی اس سے قبل کی دو فلمیں فلاپ ثابت ہوئی ہیں کے اس فلم سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔

(جاری ہے)

فلم میں روینہ ٹنڈن بھی طویل عرصہ بعد کام کیا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے چیلنجنگ کردار نبھانا پسند ہے تاہم جب مجھے فلم میں کردار کی پیشکش ہوئی تو میں نے فوراً سے ہاں کہہ دی۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں انوشکا شرما اور کرن جوہر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :