بالی ووڈ کامیڈی فلم پیکو کی خوب پذیرائی،جاپان اور کوریا میں بھی ریلیزکرنے کا فیصلہ

ہفتہ 16 مئی 2015 12:03

بالی ووڈ کامیڈی فلم پیکو کی خوب پذیرائی،جاپان اور کوریا میں بھی ریلیزکرنے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) بالی ووڈکی کامیڈی فلم پیکو چھا گئی، فلم کو تمام حلقوں میں بے حذ پذیرائی مل رہی ہے ۔باپ بیٹی کے گہرے تعلق کی کہانی پیکو سب ہی کو پسند آرہی ہے ۔

(جاری ہے)

فلم دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ پیکو کے کردار دیکھنے والوں کو خود اپنی فیملی کا حصہ معلوم ہوتے ہیں۔ امیتابھ بچن، عرفان خان اور دپیکا پڈوکون کی اداکاری سے سجی پیکو کروڑوں کا بزنس کرنے کیساتھ عالمی سطح پر بھی 2015ء کی بڑی اوپنر ثابت ہوئی ہے۔ پیکو میکرز نے فلم کی شاندار کامیابی کو دیکھتے ہوئے اسے چین، جاپان اور کوریا میں بھی ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :