بیجنگ ، فیشن ویک میں گلوکارہ ریہانا کا 25 کلو وزنی گاؤن لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

ہفتہ 16 مئی 2015 12:03

بیجنگ ، فیشن ویک میں گلوکارہ ریہانا کا 25 کلو وزنی گاؤن لوگوں کی توجہ ..

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) چین کے فیشن ویک میں گلوکارہ ریہانا کے 25کلو وزنی پیلے گاؤن نے دھوم مچا دی۔ گاؤن تیار کرنیوالی چینی فیشن ڈیزائنر راتوں رات مشہور ہو گئی۔

(جاری ہے)

چین میں ہونیوالے فیشن ویک میں ہالی ووڈ کے کئی ستاروں نے خوبصورت لباس پہن کرجلوے بکھیرے لیکن جو مقبولیت ریہانا کے گاؤن کو ملی وہ کسی اور کے حصے میں نہ آئی۔ فیشن ویک میں ریہانا کا یہ 25کلو وزنی پیلا گاؤن لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا جسے چین ہی کی مقامی ڈیزائنر نے تیار کیا تھا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گاؤن کی تیاری میں دو سال کا وقت لگا ،گاؤن میں استعمال ہونیوالا خاص کپڑا اٹلی سے منگوایا گیا، اس کے ڈیزاین کیلئے کاغذ پر کئی نمونے تیارکئے گئے۔