عمراکمل کو زمبابوے کیخلاف سیریز میں قومی ٹیم میں شامل کرنے پر غور شروع

ہفتہ 16 مئی 2015 12:19

عمراکمل کو زمبابوے کیخلاف سیریز میں قومی ٹیم میں شامل کرنے پر غور شروع

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16مئی۔2015ء) سپر 8 ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں عمر اکمل نے شاندار بیٹنگ سے قومی سلیکشن کمیٹی کو اپنی طرف متوجہ کر لیا جس کے بعد انہیں زمبابوے کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم میں دوبارہ شامل کرنے پر غور شروع ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

عمر اکمل نے فیصل آباد کے خلاف میچ میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 85 رنز بنائے تھے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے ارکان عمر اکمل کو آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والی ہوم سیریز میں بطور بلے باز ٹیم کا حصہ بنانے پر غور کر رہے ہیں جس کا حتمی فیصلہ ایک دو روز میں کر لیا جائے گا۔واضح رہے کہ عمراکمل کو ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی اور منفی رویے کی شکایت پر بنگلہ دیش کے دورے پر جانے والی ٹیم سے ڈراپ کیا گیا تھا۔