اداکارہ مدیحہ افتخارڈرامہ سیریل ”ادھوی لہر “کی ریکارڈنگ میں حصہ لینے کے بعد کراچی روانہ

ہفتہ 16 مئی 2015 12:36

اداکارہ مدیحہ افتخارڈرامہ سیریل ”ادھوی لہر “کی ریکارڈنگ میں حصہ لینے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء ) اداکارہ مدیحہ افتخارڈرامہ ڈائریکٹر اے حفیظ کی ڈرامہ سیریل ”ادھوی لہر “کی ریکارڈنگ میں حصہ لینے کے بعد لاہور سے کراچی روانہ ہوگئیں ۔ اداکارہ مدیحہ افتخار ڈرامہ سیریل کی ریکاڈنگ کیلئے چند روز قبل لاہو رآئی تھیں جہاں انہوں نے ڈرامہ سیریل ”ادھوری لہر “میں اپنے سین کی عکس بند ی کروائی ۔

ڈرامہ سیریل میں اپنے سین کی ریکارڈنگ مکمل کروانے کے بعد مدیحہ افتخار لاہو رسے کراچی روانہ ہوگئیں ۔

(جاری ہے)

روانگی سے قبل ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء “سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ڈرامہ سیریل ”ادھوری لہر “میں میرا ٹائٹل رول ہے جس کی ریکارڈنگ میں نے کروادی ہیں اور اس کے دوسرے سپیل کیلئے اگلے ماہ دوبارہ لاہو رآؤں گی ۔ انہوں نے کہاکہ عد الفطر کے بعد ان کی ایک اور ڈرامہ سیریل ”کفارہ “پی ٹی وی سے آن اےئر ہوگی جس کے پروڈیوسر علی شیر ہیں ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ فی الوقت میرا فلموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں البتہ اگر کوئی مضبوط سکرپٹ اوراچھا ڈائریکٹر ہوا تو صاف ستھری فلم میں کام کرونگی ۔

متعلقہ عنوان :