عورت کی روز کی انتہائی حیرت انگیز خوراک
فیضان ہاشمی ہفتہ 16 مئی 2015 12:42
بھارت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مئی2015ء) ایک بڑی عمر کی عورت کی خوراک انتہائی حیرت انگیز ہے، وہ روز ایک کلو ریت کھاتی ہے مگر اس کے باوجود بالکل صحت مند ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والی سدما دیوی نے زندگی میں پہلی دفعہ 10 سال کی عمر میں، سہیلیوں کے ساتھ مذاق مذاق میں شرط لگا کر ، ریت کھائی تھی، مگر اب وہ چاہ کر بھی خود کو ریت کھانے سے باز نہیں رکھ سکتی۔
سدما اب ہر روز ایک کلو ریت کھاتی ہے۔(جاری ہے)
کاجری نورپور گاؤں کے لوگ اسے روز دن میں چار بار پلیٹ سے ریت کھاتے ہوئے دیکھتے ہیں، اپنی اس عجیب عادت کے باوجود سدما آج تک کسی ڈاکٹر کے پاس نہیں گئی۔ گاؤں والوں کے مطابق سدما ریت کو ایسے ہی پسند کرتی ہے جیسے بچے چینی کو۔ سدما کے خاندان میں سوائے اس کے کسی اور کو کسی بھی طرح کی عجیب و غریب چیز کھانے کا شوق نہیں۔
سدما دیوی کا کہنا ہے کہ کرشن کمار سے شادی کے بعد بھی اس نے ریت کھانا نہیں چھوڑا۔اب وہ چار بچوں کی ماں ہے اور دن میں چار بار ریت کھاتی ہے۔اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں ریت کھا کر کبھی بیمار نہیں ہوئی، ریت چھوڑ کر اسے بھوک محسوس نہیں ہوتی ۔سدما کا کہنا ہے کہ شادی سے پہلے اس کا باپ اور بھائی ریت کا انتظام کرتے تھے، اب شوہر کرشن کمار کرتا ہے۔مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.