واڈانے برازیلین ڈرگ ٹیسٹ لیبارٹری پر پابندی اٹھا لی

ہفتہ 16 مئی 2015 12:45

واڈانے برازیلین ڈرگ ٹیسٹ لیبارٹری پر پابندی اٹھا لی

مونٹریال (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16مئی۔2015ء) عالمی ڈوپنگ ایجنسی نے برازیل کی ڈرگ ٹیسٹ لیبارٹری کو کلیئر قرار دیتے ہوئے پابندی اٹھا لی ہے ۔ واڈا نے اینٹی ڈوپنگ ایجنسی فاؤنڈیشن بورڈ اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا ۔

(جاری ہے)

واڈا نے دو برس قبل ناقص سہولیات کی وجہ سے برازیلین ڈرگ ٹیسٹ لیابرٹری کو ایلیٹ رینکنگ سے باہر کر دیا تھا۔ واڈا کے چیف کریگ ریڈی نے کہا کہ ریو لیب پھر سے اولمپک معیار تک پہنچ چکی ہے، اس لئے پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا گیاہے اور یہ لیب آئندہ برس ریو اولمپک گیمز میں کھلاڑیوں کے ڈرگ ٹیسٹ لے سکے گی ۔