برطانیہ میں 2 لاکھ 33 ہزار پاؤنڈ میں نیلام ہونے والاگاڑی کا نمبر

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 16 مئی 2015 12:53

برطانیہ میں 2 لاکھ 33 ہزار پاؤنڈ میں نیلام ہونے والاگاڑی کا  نمبر

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مئی2015ء) لندن کی ڈرائیور اینڈ وہیکل لائسنسنگ اتھارٹی نے نیلامی میں ایک نمبر فروخت کیا ہے جس کے لیے ایک خاتون نے 2 لاکھ 33 پاؤنڈ ادا کیے ہیں۔ ہندو مذہب سے متعلقہ یہ نمبر KR15 HNA ہے جو پڑھنے میں کرشنا لگتا ہے۔ اس سے پہلے مہنگا ترین نمبر 2006 میں فروخت ہوا تھا ، جو MR51 NGH تھا، یہ نمبر پڑھنے میں مسٹر سنگھ لگتا ہے۔

(جاری ہے)

مسٹر سنگھ پڑھا جانے والا نمبر ایک لاکھ پاؤنڈ میں فروخت ہوا تھا۔ کرشنا نمبر کی بولی 27 ہزار پاؤنڈ سے شروع ہوئی تھی، جو بڑھتے بڑھتے 2 لاکھ 33 ہزار پاؤنڈ پر جا کر ختم ہوئی۔اس نمبر کو ایک بھارتی خاتون نے خریدا ہے۔ اسی نیلامی میں KR15 HAN نمبر جو کرشن پڑھا جاتا ہے، 98500 پاؤنڈ میں فروخت ہوا۔ایک نمبر 458 S ایک لاکھ پاؤنڈ میں فروخت ہوا جو فراری پر لگے گا۔ یہ نمبر لینے والے نے پچھلے سال ایک نمبر 25 O کو 5 لاکھ 18 ہزار پاؤنڈ میں لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :