اپالو سپورٹس نے راوی پارک جم خانہ کو 70 رنز سے ہرا دیا

ہفتہ 16 مئی 2015 12:57

اپالو سپورٹس نے راوی پارک جم خانہ کو 70 رنز سے ہرا دیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) اپالو سپورٹس اور راوی پارک جم خانہ کے درمیان ریلوے علامہ اقبال انسٹیٹیوٹ گراؤنڈ پر میچ کھیلا گیا۔ جو کہ اپالو سپورٹس نے 70 رنز سے جیت لیا ۔ اپالو سپورٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 311 رنز بنائے۔ سلمان علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 136، آغاز شمشیر علی 65، انس رضا 30 اور قاسم علی نے 40 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

(جاری ہے)

راوی پارک جم خانہ کی طرف سے اشرف بھٹی نے 2/10 اور حسن نے 2/14 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں راوی پارک جم خانہ 36 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 241 رنز بنا سکی۔ روحیل یونس نے 130، مبین حمید40 اور گلفام علی نے 30 ر نز بنائے۔ اپالو سپورٹس کی طرف سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلمان علی نے 5/28، آغا شمشیر علی 3/35 اور خواجہ عدیل نے 2/40 وکٹ حاصل کیں۔ میچ کے اختتام پر کرکٹ پروموٹر حاجی میاں الیاس مغل نے سلمان علی کو مین آف دی میچ کا انعام دیا فیض رسول ہمراہ تھے۔