گورا قبرستان کراچی میں ایشیاء کے سب سے اونچے صلیب کی تعمیر تکمیل کے مراحل میں

ہفتہ 16 مئی 2015 13:03

گورا قبرستان کراچی میں ایشیاء کے سب سے اونچے صلیب کی تعمیر تکمیل کے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مئی2015ء) پاکستان۔ پاکستان کی ایک کاروباری شخصیت 58 سالہ پرویز ہنری گل کراچی کے گورا قبرستان میں ایشیاء کا سب سے اونچا صلیب بنا رہے ہیں۔ پرویز ہنری کے مطابق انہیں خدا کی طرف سے دنیا کی سب سے بڑی صلیب بنانے کا حکم ملا ہے، تاکہ جو بھی اس صلیب کو دیکھے دکھوں سے آزاد ہو جائے۔ کراچی کا گورا قبرستان 150 سال پرانا ہے جس میں 14 منزلہ اونچے صلیب کی تعمیر کا کام آخری مراحل میں ہے۔

پرویز ہنری گل کا کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ عیسائی اس صلیب کو دیکھیں اور پاکستان سے کہیں جانے کے بارے میں نہ سوچیں۔ صلیب کی تعمیر کا کام ایک سال پہلے 100 مزدوروں سے شروع ہوا تھا، اس کی بنیاد 20 فٹ کی ہے، اس میں اب تک ہزاروں ٹن سٹیل، لوہا اور سیمنٹ لگ چکا ہے۔

(جاری ہے)

یہ صلیب 140 فٹ اونچا ہوگا جبکہ اس کا صلیب کا حصہ 42 فٹ لمبا ہے
http://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/todayNewsLive/2015/500x400/1431764141_pic.jpg._3
اس اونچائی کے ساتھ یہ دنیا کا سب سے بڑا صلیب تو نہیں بن سکتا کیونکہ گریٹ کراس، سینٹ آگسٹائن، فلاڈلفیا 208 فٹ اونچا ہے۔

میلنیم کراس کو مقدونیہ میں واقع ہے 217 فٹ اونچا ہے۔ 200 فٹ سے اونچے کئی کراس امریکا کی تین ریاستوں میں ہیں۔ اس پر پرویز ہنری گل کا کہنا ہے کہ گورا قبرستان ک صلیب ایشیاء کا سب سےاونچا صلیب ہوگا۔ پرویز ہنری گل کا ارادہ ہے کہ جب اس صلیب کی تعمیر مکمل ہو جائے تو وہ اس صلیب کے افتتاح کے لیے پوپ فرانسس، وزیراعظم نواز شریف، ملکہ برطانیہ اور ہیلری کلنٹن کو بلانا چاہتا ہے پاکستان ایک مسلم اکثریتی ملک ہے جہاں مسلمانوں کی تعداد 90 فیصد ہے۔ پچھلی مردم شماری کے مطابق ملک کی آبادی 180 ملین تھی جبکہ اس مردم شماری کے مطابق ملک میں 1.5 فیصد عیسائی بستے ہیں جبکہ عیسائی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت جان بوجھ کر ان کی تعداد کم ظاہر کر رہی ہے، عیسائی پاکستان کی آباد ی کا 5.5 فیصد ہیں۔

گورا قبرستان کراچی میں ایشیاء کے سب سے اونچے صلیب کی تعمیر تکمیل کے ..

متعلقہ عنوان :