اٹالین اوپن ، راجر فیڈرر اور جوکووچ سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ 16 مئی 2015 13:10

اٹالین اوپن ، راجر فیڈرر اور جوکووچ سیمی فائنل میں پہنچ گئے

روم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16مئی۔2015ء) ٹینس سٹار راجر فیڈرر اور نوواک جوکووچ نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔ اٹلی کے شہر روم میں جاری اے ٹی پی ٹینس ایونٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے ۔

(جاری ہے)

پہلے میچ میں عالمی نمبر دو راجر فیڈرر اور جمہوریہ چیک کے تھومس برڈیچ آمنے سامنے ہوئے ، راجر فیڈرر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر تے ہوئے حریف کھلاڑی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد چھ تین ، چھ تین سے شکست دی ۔

سیمی فائنل میں سوئس سٹار راجر فیڈرر کا مقابلہ ہم وطن کھلاڑی سٹان واورینکا سے ہوگا ۔ دوسرے کھیلے گئے میچ میں عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ نے جاپانی حریف کی نیشیکوری کو کانٹے کے مقابلے میں چھ تین ، تین چھ اورچھ ایک سے ٹھکانے لگایا ۔ ایک اور میچ میں سپین کے ڈیوڈ فیرر کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد چھ دو ،چار چھ اور چھ تین سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ۔