زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے لاہور پولیس کی فل ڈریس ریہرسل

ہفتہ 16 مئی 2015 13:22

زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے لاہور ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) لاہور پولیس نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کیلئے سکیورٹی پلان مرتب کر لیا ہے جس کے تحت 5000 پولیس کے جوان اور ٹریفک اہلکار فرائض سر انجام دینگے، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے لاہور پولیس کی فل ڈریس ریہرسل کی ۔ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف کے مطابق چار ہزار سے زائد پولیس اہلکار زمبابوے کر کٹ ٹیم کی سکیورٹی پر معمور ہونگے۔

اس حوالے سے لاہور پولیس نے ہفتے کو پی سی ہوٹل سے قذافی سٹیڈیم اور قذافی سٹیڈیم سے لاہور ایئرپورٹ تک فل ڈریس ریہرسل کی۔ تیس سنائپرز ٹیم کے روٹ اور میچ کے دوران اسٹیڈیم کی چھت پر تعینات ہونگے۔ میچ اور پریکٹس کے دوران ایلیٹ پولیس کی چار گاڑیاں مسلسل گشت پر رہیں گی۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم اور اس کے گردونواح میں تیس سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ، ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں کیمپ لگائیں گی۔

(جاری ہے)

ایس پی مجاہد زمبابوے کرکٹ ٹیم کو اپنی نگرانی میں ائیر پورٹ سے لائیں گے۔ انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس بھی نصب کیے جائیں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ،ایس پی سکیورٹی اور ایس پی ماڈل ٹاون نگرانی پر مامور ہونگے۔ ڈاکٹر حیدر اشرف کے مطابق شائقین کے لیے فیروز روڈ سے داخلہ بند ہوگا اور ان کی چار مختلف جگہوں پر چیکنگ کی جائے گی۔ ٹریفک کے نظام کو رواں دواں رکھنے کے لیے پانچ سو ٹریفک پولیس کے اہلکار تعینات ہونگے۔ ٹیموں کی آمد کے لیے تین مختلف روٹس مختص کیے جائیں گے اور ایمرجنسی کی صورت میں ایک خارجی راستہ کھلاڑیوں کے مخصوص ہوگا۔

متعلقہ عنوان :