زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز ، وزیراعظم نواز شریف‘ چاروں وزراء اعلیٰ کو مدعو کیا جائے گا، دعوت نامے تیار

ہفتہ 16 مئی 2015 13:22

زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز ، وزیراعظم نواز شریف‘ چاروں وزراء اعلیٰ کو ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کے میچز دیکھنے کے لئے وزیراعظم نواز شریف‘ چاروں وزراء اعلیٰ سمیت عسکری و سیاسی قیادت کو مدعو کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان پی سی بی کے مطابق زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کے دوران وزیراعظم نواز شریف‘ چاروں صوبائی وزراء اعلیٰ سمیت سیاسی ‘عسکری قیادت اور سابق کرکٹرز کو مدعو کیا جائے گا۔ جس کے لئے دعوت نامے تیار کرلئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :