وائٹ کیٹیگری میں شامل موبائل فون سمز بلاک کرنے کے عمل شروع کر دیا گیا

سمندرپارپاکستانی عزیزواقارب کے ذریعے سمز کی عارضی تصدیق کراسکتے ہیں ‘ذرائع

ہفتہ 16 مئی 2015 13:35

وائٹ کیٹیگری میں شامل موبائل فون سمز بلاک کرنے کے عمل شروع کر دیا گیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) وزارت داخلہ نے موبائل فون سمز کی تصدیق کیلئے مزید توسیع نہ کرنے کافیصلہ کرلیاوائٹ کیٹیگری میں شامل موبائل فون سمز بلاک کرنے کاعمل شروع کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وائٹ کیٹیگری میں ایک شناختی کارڈ پر ایک سم رکھنے والے صارفین شامل ہیں،80لاکھ سے زائد غیر تصدیق شدہ سمز کو بند کر دیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق سمندرپارپاکستانی عزیزواقارب کے زریعے سمز کی عارضی تصدیق کراسکتے ہیں۔سمندرپارپاکستانیوں کو وطن واپسی پربائیومیٹرک تصدیق کراناہوگی۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق موبائل فون سمز کی تصدیق کیلئے مزید توسیع نہیں کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :