آل پاکستان وویمن تیکوانڈو چپمئین شپ میں یوای ٹی نے چاندی اور کانسی کے تمغے جیت لیے

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 16 مئی 2015 14:20

آل پاکستان وویمن تیکوانڈو چپمئین شپ میں یوای ٹی نے چاندی اور کانسی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے زیراہتمام آل پاکستان وویمن تیکوانڈو چیمپئین شپ میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور چاندی اور کانسی کے تمغے حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

(جاری ہے)

کراچی میں منعقد ہونے والی اس چیمپین شپ میں یوای ٹی کی طرف سے نائلہ ظفر نے چاندی جبکہ ماہ نور خالد، مذمل فاطمہ اوردعا وسیم نے کانسی کے تمغے حاصل کیے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد اور ڈائرکٹر سپورٹس محمد تنویر نے اس کامیابی پر طالبات کو مبارک باد پیش کی ہے

متعلقہ عنوان :