جولائی سے گیس صارفین کیلئے نرخوں میں اضافے کا امکان

ہفتہ 16 مئی 2015 14:38

جولائی سے گیس صارفین کیلئے نرخوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) یکم جولائی سے گیس صارفین کے لیے نرخوں میں اضافے کا امکان ہے نجی ٹی وی نے وزارت ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جنوری 2013سے صارفین کے لیے گیس کے نرخوں میں کسی بھی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا تاہم اب یکم جولائی سے گیس کے نرخوں میں اضافہ کیا جائے گا، اس حوالے سے وزیر پیٹرولیم کی دیگر متعلقہ محکموں سے مشاورت جاری ہے، اور متعلقہ حکام بھی ورکنگ پیپرز تیار کررہے ہیں واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے جولائی 2014 میں حکومت کو گیس کے نرخوں میں بیس فیصد اضافے کی تجویز پیش کی تھی تاہم چند وجوہات کے باعث حکومت نے اس تجویز کو مسترد کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :