پولیس کیلئے نیا ہیلی کاپٹر آئندہ مالی سال کے بجٹ میں خریدا جائے گا

ہفتہ 16 مئی 2015 15:00

پولیس کیلئے نیا ہیلی کاپٹر آئندہ مالی سال کے بجٹ میں خریدا جائے گا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) پنجاب پولیس کے لیے 13سیٹوں والا نیا ہیلی کاپٹر خریدنے کا منصوبہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے التوا کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہباز شریف کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر پنجاب پولیس کا ہے جو پرانا ہو گیا ہے تاہم نئے مالی میں نیا ہیلی کاپٹر خریدا جائے گا۔یاد رہے کہ حکومت پنجاب نے منظوری دے کر اشتہار جاری کردیا ٹینڈرز کے ذریعے مختلف کمپنیوں سے کوٹیشنز بھی موصول ہو چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :