ملتان : سینئیر سیاستدان جاوید ہاشمی نے پی پی 196 کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 16 مئی 2015 15:38

ملتان : سینئیر سیاستدان جاوید ہاشمی نے پی پی 196 کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدوار ..

ملتان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 مئی 2015 ء) : سینئیر سیاستدان جاوید ہاشمی نے میڈیا سے بتا کرتے ہوئے ملتا کے حلقہ پی پی 196 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا نور الحسن کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ پی پی 196 میں ہونے والا انتخاب ایک نیا موڑ لے رہا ہے، پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس کوئی سیاسی پلان نہیں ہے ان کے پاس محض ایک مہم ہے جو کہ اب دم توڑ رہی ہے. انہوں نے کہا کہ کل ملتان میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی بوکھلائی ہو ئی تھی، شاہ محمود نے بھی بوکھلاہٹ میں شیر پر ٹھپہ لگانے کو کہا.