زمبابوے کے خلاف ٹیم کا اعلان ایک دو روز میں کردیا جائے گا، ہارون رشید

کوچ اور کپتان سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے،سلیکشن کمیٹی روزانہ فیصل آباد میں کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کررہی ہے، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 16 مئی 2015 16:02

زمبابوے کے خلاف ٹیم کا اعلان ایک دو روز میں کردیا جائے گا، ہارون رشید

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) مبابوے کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان ایک دو روز میں کردیا جائے گا،کوچ اور کپتان سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

چیف سلیکٹر ہارون رشید نے بتایا کہ سلیکشن کمیٹی روزانہ فیصل آباد میں کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کررہی ہے، کوچ وقار یونس اور ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی سے مشاورت کرلی گئی ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی سے ٹیلی فون پررائے لی جائے گی ، زرائع کے مطابق سابق کپتان شعیب ملک اور کامران اکمل کے ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے ،ہارون رشید نے کہا کہ سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل کے بعد ٹیم کا اعلان کیا جائے گاسیمی فائنل 17مئی کو کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :