انٹر ریجنل رسہ کشی چمپئن شپ بنوں ریجن نے جیت لی

ہفتہ 16 مئی 2015 17:10

انٹر ریجنل رسہ کشی چمپئن شپ بنوں ریجن نے جیت لی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے تعاون سے انٹر ریجنل یوتھ گیمز کے مناسبت سے منعقدہ انٹر ریجنل رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر فائنل میں بنوں نے سنسنی خیزمقابلے کے بعد پشاور کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، مردان نے سوات کو شکست دیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ، مہمان خصوصی پشاور اپ لفٹ پروگرام کے کوارڈینٹر صلاح الدین خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر خیبرپختونخوا رسہ کشی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل تاج محمد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر امیر زاہد شاہ ، ڈی ایس او سید ثقلین شاہ ، سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھے ، ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا اور پشاور اپ لفٹ پروگرام کے باہمی اشتراک اورصوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پی ایس بی کوچنگ سنٹر گراؤنڈ پر منعقدہ رسہ کشی کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے منعقد ہوئے جس کا فائنل پشاور ریجن اور بنوں ریجن کے مابین کھیلاگیا جس میں بنوں نے پشاور کو دو صفر سے شکست دیکر آٹھ پوائنٹس کے ساتھ ٹرافی اپنے نام کرلی ، جبکہ مردان نے ہزارہ کو شکست دیکر 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

آخر میں مہمان خصوصی نے تمام کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کئے ، چیمپئن شپ خیبرپختونخوا کے ساتھ ریجن سے ٹیموں نے حصہ لیا ،یوتھ گیمز میں آج سائیکلنگ اور ہاکی کے مقابلے شروع ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :