پشاور،خیبرپختونخوا گالف چیمپئن شپ ، انٹرنیشنل گالفر نعیم احمد کی برتری

ہفتہ 16 مئی 2015 17:10

پشاور،خیبرپختونخوا گالف چیمپئن شپ ، انٹرنیشنل گالفر نعیم احمد کی برتری

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) انٹرنیشنل گالفر نعیم احمد نے پشاور میں جاری 48 ویں امیچور خیبر پختونخوا گالف چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی اپنی برتری برقرار رکھی انہوں نے گراس میں 36 ہولز پر 135 سکور کیا ‘مقابلے 54 ہولز پر ہورہے ہیں جس میں ملک بھر سے 150 امیچور گالفرز حصہ لے رہے ہیں ‘پشاور کے پی اے ایف گالف کورس پر ہونیوالی چیمپئن شپ کے دوسرے روز کوریا کے لئے پاکستان کی ٹیم کے منتخب ہونیوالے پشاور کے گالفر نعیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 67 گراس سکور کیا انہوں نے فائیو انڈر پار پر گزشتہ روز کے 68 کے سکور میں اضافہ کیا اور اس طرح اب دوسرے روز کے اختتام پروہ ٹوٹل گراس سکور 135 کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں ‘نعیم نے دوسرے روز کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پشاور پی اے ایف گالف کورس بہترین کنڈیشن میں ہے اور اس پر کھیلنے سے بہت محظوظ ہوا ‘ساجد خان جن کا گزشتہ گراس سکور 69 تھا دوسرے روز مجموعی گراس سکور 139 کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ‘بلوچستان کے ساجد خان نے دوسرے روز کئی اہم سٹروک ضائع کئے ‘پاکستان ٹیم کے کھلاڑی پشاور کے تیمور نصیر جنہوں نے سری لنکن اوپن اور تھائی لینڈ اوپن گالف مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر رکھی ہے نے دوسرے روز کے اختتام پر گراس میں 142 سکور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ‘میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تیمور نصیر کا کہنا تھا کہ وہ آج تیسرے اور آخری روز ریکوری کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے اور انہیں یقین ہے کہ وہ اس میں کامیاب رہیں گے عاشق حسین دوسرے روز کے اختتام پر گراس سکور 145 کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے ‘محمد رحمان بھی 145 کے سکور کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر رہے ‘ذیشان خان‘ رابن باغ اور وسیم رانا گراس سکور 145 اور قومی ٹیم کے سابق کپتان پاکستان نیوی کے طارق محمود 147 کے گراس سکور پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :